25 مئی 2014 - 09:40
پروین ابراہیم: صدر بشار اسد ملک کو امن و استحکام دے سکتے ہیں

شام میں انصاف و ترقی پارٹی کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی صدر بشار اسد کو شام کے صدارتی انتخابات میں اپنا امید وار معین کرتی ہے۔

ابنا: پروین ابراہیم نے کہا کہ ان کی پارٹی صدر بشار اسد کو صدارتی انتخابات میں اپنا امید وار بناتی ہے کیونکہ صدر بشار اسد ہی ملک کو امن و استحکام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض مغربی ملکوں کی مخالفت کے باوجود یہ صدارتی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں صدارتی انتخابات یہ پیغام دے رہے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گي۔ شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

.......

/169